23 مئی 2012 - 19:30

بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیاں مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات کا تیسرا دور آج صبح شروع ہوا۔

ابنا: مذاکرات سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی اور یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ محترمہ کیتھرین ایشٹن نے ملاقات کی۔ گذشتہ روز یہ مذاکرات شروع ہوئےتھے جن میں فریقین نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے پیکج پیش کئے تاہم وقت کی کمی کے باعث کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے اسی وجہ سےآج دوبارہ مذاکرات کررہے ہیں۔

گذشتہ روز اور رات کو سعید جلیلی نے محترہ ایشٹن کے ساتھ طویل مذاکرات کئے تھے جن میں اسلامی جمہوریہ ایران نے پانج جمع ایک گروپ کے پکیج کا باضابطہ جواب پیش کیا۔ ایران نے پانج جمع ایک سے کہا ہے کہ آج مذاکرات کے خاتمے پر ایران کے پیکیج کا جواب دے۔

ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی قوانین کے تحت اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کو جاری رکھے گا اور اس راہ کو جاری رکھنے میں کسی طرح کے شک و شبہے کی گنجائش نہیں ہے۔ .......

/169